ہائیکورٹ کا شہری کو اغوا کرنیوالے سب انسپکٹر کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

ہائیکورٹ کا شہری کو اغوا کرنیوالے سب انسپکٹر کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس کاظم رضا شمسی نے سی سی پی او لاہور کو شہری کو اغوا کرنے والے سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ اگر عدالتی حکم پر عمل نہ کیا گیا تو آئندہ سماعت پر سی سی پی او کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کی جائے گی۔عدالت میں مغوی شہری کے والد درخواست گزار سردار محمد نے بتایا کہ تھانہ ڈیفنس سی کے سب انسپکٹر مجاہد نے اس کی بہو ، پوتے اور بیٹے کو اغواء کیا مگر بہو اور بچے کو تو اس نے چھوڑ دیا لیکن میرے بیٹے کو اغواء کرکے لے گیا نہ تو پولیس اپنے پیٹی بند بھائی کے خلاف عدالتی حکم کے باوجود مقدمہ درج کررہی ہے اور نہ ہی میرے بیٹے چھوڑ رہی ہے ،لہذا عدالت سی سی پی او کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے۔فاضل عدالت کیس کی سماعت 20 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو درخواست گزار کے بیان کی روشنی میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید : صفحہ آخر