چالاک آکٹوپس نیوزی لینڈ کے مچھلی گھر سے فرار

چالاک آکٹوپس نیوزی لینڈ کے مچھلی گھر سے فرار
چالاک آکٹوپس نیوزی لینڈ کے مچھلی گھر سے فرار

  



آکلینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)آکٹوپس کا نام آتے ہی ایک عجیب و غریب جانور کا تصور ابھرتا ہے اور اس کے ساتھ ہی فٹبال ورلڈ کپ میں اس کی پیش گوئیاں کانوں میں گونجنے لگتی ہیں لیکن اب آکٹوپس نے نیوزی لینڈ میں مچھلی گھر سے راہ فرار اختیار کرکے حیرت انگیز کارنامہ انجام دے دیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے مچھلی گھر میں کئی سالوں سے لوگوں کو اپنی دلچسپ حرکتوں سے محظوظ کرنے والا آکٹو پس اچانک فرار ہوگیا اور طویل سفر طے کرتا ہوا بحرالاکاہل میں پہنچ کر اپنی آزادی کی خوشیاں منا رہا ہے۔ ’’انکی‘‘ نامی آکٹوپس نے فرار کے لیے ساحلی شہر ناپیر کے نیشنل ایکوئریم کے ایک 15 سینٹی میٹر نکاسی پائپ کے تنگ سے سوراخ کا انتخاب کیا اور بڑی مہارت سے وہاں سے نکل کر فرش پر رینگتا ہوا سمندر کی طرف نکل پڑا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...