کلکتہ میں خواجہ سراء پولنگ اسٹیشن پر ذمہ داری ادا کرینگے

کلکتہ میں خواجہ سراء پولنگ اسٹیشن پر ذمہ داری ادا کرینگے
کلکتہ میں خواجہ سراء پولنگ اسٹیشن پر ذمہ داری ادا کرینگے

  



کلکتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں مغربی بنگال کی اسمبلی کے لیے ہونے والے الیکشن میں کولکتہ کے ایک پولنگ بوتھ پر خواجہ سراؤں کو پولنگ عملے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن نے کولکتہ کے ایک پولنگ بوتھ میں 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات کے لیے خواجہ سراؤں کو پولنگ کے عملے کے طور پر تعینات کیا ہے تاہم خواجہ سراؤں کو کس حلقے کے پولنگ بوتھ پر تعینات کیا جائے اس کا نام ابھی نہیں بتایا گیا ہے۔مقامی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد معاشرے کے تمام افراد کو انتخابی عمل میں شامل کرنا ہے۔

مزید : صفحہ آخر