سٹیفن ہاکنگ اورزکر برگ نے ایلین کی تلاش شروع کردی

سٹیفن ہاکنگ اورزکر برگ نے ایلین کی تلاش شروع کردی
سٹیفن ہاکنگ اورزکر برگ نے ایلین کی تلاش شروع کردی

  



واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)اب ایلین سانس دانوں کے لیے ایک حقیقت کا روپ دھار چکے ہیں اور ناسا سمیت دنیا بھر کئی اہم سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ انسانوں کی طرح کوئی اور مخلوق بھی اس کائنات میں کہیں موجود ہے اور اس کی تلاش کے لیے اب عالمی شہرت یافتہ سائنس دان اور ماہر طبیعات سٹیفن ہاکنگ نے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کے ساتھ مل کا ایلین کی تلاش کے مشن کا باقاعدہ آغازکردیا ہے جس کی ابتدائی قیمت 10 کروڑ برطانوی پاؤنڈز لگائی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مشن کی فنڈنگ اسٹیفن ہاکنگ، مارک زکر برگ اور روسی ارب پتی یوری ملنر کریں گے اور دنیا کو بتائیں گے ایلین کا بسیرا کہاں ہے۔ اس مشن کو ’بریک تھرو اسٹارز شاٹ‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں انتہائی چھوٹے نینو کرافٹ یونی نینو خلائی جہاز روشنی کی شعاعوں سے الفا سینٹوری اسٹار سسٹم کی جانب روانہ کیے جائیں گے جو کہ زمین سے 25 کھرب میل کے فاصلے پر موجود ہے اور اس کو اپنی منزل تک پہنچنے میں 20 سال لگ جائیں گے۔

مزید : صفحہ آخر