کل بھوشن یادو کی بیوی کو بھارت حکام نے خاندان سمیت نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا

کل بھوشن یادو کی بیوی کو بھارت حکام نے خاندان سمیت نا معلوم مقام پر منتقل کر ...

  



نئی دہلی(ڈی این ڈی)پاکستان میں پکڑے جانے والے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کل بھوشن یادو کی بیوی کو بھارتی حکام نے خاندان سمیت کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق بھارتی حکام کی جانب سے یہ اقدام کل بھوشن یادو کی بیوی کی طرف سے وزیر اعظم نریندر مودی کواپنے شوہر کی رہائی کیلئے مداخلت کرنے کی درخواست دینے کے بعد اْٹھایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام نہیں چاہتے کہ کل بھوشن یادو کی بیوی اور خاندان کے دیگر افرادکو ذرائع ابلاغ یا بااثر افراد تک رسائی حاصل ہو لہذا انہیں کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ را سے تعلق رکھنے اور پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے الزام میں گزشتہ ماہ بلوچستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کل بھوشن یادو کی بیوی نے وزیر اعظم نریندرمودی اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت سے اپیل کی تھی کہ وہ اس کے شوہر کی رہائی کے لئے مدد فراہم کریں۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...