آپریشن ضرب عضب میں بہادری کا مظاہرہ کرنیوالوں کوفوجی اعزازات سے نوازاگیا

آپریشن ضرب عضب میں بہادری کا مظاہرہ کرنیوالوں کوفوجی اعزازات سے نوازاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (آئی این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں بہادری کا مظاہرہ کرنے پرافسروں اور جوانوں کوفوجی اعزازت عطا کیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز جی ایچ کیو میں آپریشن ضرب عضب میں نمایاں شجاعت دکھانے والے فوجیوں کو اعزاز دینے کی تقریب ہوئی، جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افسروں اور جوانوں کو فوجی اعزازات عطاء کئے، جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب میں فوجی افسروں، شہداء و غازیوں کے اہلخانہ نے شرکت کی، جس میں 35افسروں اور فوجیوں کو تمغہ بسالت عطاء کیا گیا،35 افسروں کو ستارہ امتیاز ملٹری عطا کیا گیا اور 5 افسروں اور جوانوں کو یو این میڈل عطا کئے گئے، شہید فوجیوں کے میڈل ان کے اہلخانہ نے وصول کئے، تقریب میں آرمی چیف ،شہداء کے اہلخانہ سے گھل مل گئے۔