جے جے وی ایل کیس ،نیب نے عدالت میں جواب داخل کرادیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب) نے جے جے وی ایل کرپشن کیس میں جواب داخل کرادیا ہے ۔عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں نیب کا موقف ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر نے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگر کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی جائیں ۔ڈاکٹرعاصم اور دیگر کے خلاف ریفرنس میں قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں ۔نیب کا کہنا ہے کہ ادارے پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں اس لیے ریفرنس میرٹ پر بنایا گیا ۔ڈاکٹرعاصم حسین نے مشیر پٹرولیم کی حیثیت سے غیر قانونی ٹھیکے دیئے تھے ۔