اسلام آباد،ٹریفک کے مختلف حادثات میں 3نوجوان،1خاتون جاں بحق

اسلام آباد،ٹریفک کے مختلف حادثات میں 3نوجوان،1خاتون جاں بحق

  



اسلام آباد(کرائم رپورٹر ) وفاقی دارلحکومت کے دو مختلف علاقوں میں ٹریفک کے المناک حادثات میں 3نوجوان اور ایک خاتون زندگی کے بازی ہار گئے تھانہ کوہسار کے علاقہ بلیو ایریا میں فضل حق روڈ پر تیز رفتار کار نے نئے موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان نعمان ،اور ذیشان کو ٹکر مار دی جس سے دونوں نوجوان شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی جان بحق ہو گئے تھانہ آئی نائن کے علاقہ میں پوٹھوار میٹرو اسٹیشن کے قریب روالپنڈی کے رہائشی حیدر علی ، فٹ پاتھ پرموٹر سائیکل ٹکرانے سے شدید زخمی ہو گیا اور موقع پر ہی جان بحق ہو گیا ۔تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ جی ایٹ ٹو میں بزرگ راہگیرخاتون ٹریفک حادثے میں دم توڑگئی۔مدعی مقمہ وحیداحمدنے پولیس کوبتایاکہ مدعی کی والدہ شہنازبی بی روڈ کراس کرنے کے لئے روڈ کے کنارے کھڑی تھی کہ موٹرسائیکل نمبر292اے جے پی جسے نامعلوم ملزم چلارہاتھا،نے ٹکرماردی۔حادثے میں وہ دم توڑگئی ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...