کرپشن ،لوٹ مارکرنیوالے آج مظلوم بن رہے ہیں،جاوید اخلاص

کرپشن ،لوٹ مارکرنیوالے آج مظلوم بن رہے ہیں،جاوید اخلاص

  



گوجرخان (تحصیل رپورٹر) کرپشن اور لوٹ مار کرنے والے آج کس طرح مظلوم بن رہے ہیں قوم کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی کو وصول کیا جائے گا تحصیل گوجرخان میں مسلم لیگ ن نے بلاتفریق ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا تعمیراتی کاموں میں پرویز اشرف کے بھائی اور داماد ببانگ دہل کمیشن وصول کرتے رہے اربوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کیخلاف تحقیقات جاری ہیں میں نے تمام کام میرٹ پر کئے اور تمام منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایاان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج جو لوگ تعمیروترقی کی بات کررہے ہیں ان کے تمام منصوبے کرپشن زدہ ہیں جو آج سفر کے قابل بھی نہیں ،غیر معیاری کاموں سے ملک اور علاقے کا نقصان ہوا گوجرخان کے غیور عوام نے انہیں بری طرح مسترد کردیا ہے انہوں نے کہا کہ قائد میاں نواز شریف محب الوطنی کے جذبہ سے سرشار ہیں جن کا مقصد صرف ملک و قوم کو ترقی یافتہ بنانا ہے اور وہ خود کو عوام کی عدالت میں پیش کئے ہوئے ہیں کسی کا خوف نہیں ہے اور سچائی کے ساتھ کھڑے ہیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...