چکوال، بجلی چوری کرنے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج

چکوال، بجلی چوری کرنے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج

  



چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قصبہ دھرابی میں PVCکی مین لائن سے ڈائریکٹ کنکشن لگا کر بجلی چوری کرنے والے شخص کیخلاف صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ جاوید حسینIESCO/SDOتلہ گنگ نے درخواست دی کہ دوران چیکنگ ملزم غلام شبیر ولد غلام سرور سکنہ دھرابی نے PVCکی مین لائن سے ڈائریکٹ کنکشن لگا کر بجلی چوری کی اور ساتھ پڑوسی ابرار حسین کے گھر بھی کنکشن لگایا ہوا تھا اور بجلی چور کر کے حکومت کو45ہزار روپے کا نقصان پہنچایا۔ سب انسپکٹر محمد شریف نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر