پانامہ لیکس پاکستان کیخلاف عالمی سازش ہے،چوہدری ریاض

پانامہ لیکس پاکستان کیخلاف عالمی سازش ہے،چوہدری ریاض

  



گوجرخان (تحصیل رپورٹر) سابقہ صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس عالمی سازش ہے جو پاکستان میں بننے والی اقتصادی راہداری کو مکمل ہونے سے روکنے کیلئے شروع ہوئی ہے وہ گزشتہ روز پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان میں مقامی صحافیوں سے خصوصی بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ عراق کے پاس کون سے کیمیائی وایٹمی ہتھیار نکلے ہیں لیکن امریکہ نے ایک سازش کے زریعے کویت عراق جنگ شروع کرائی تاکہ مسلمان ممالک کی بڑھتی ہوئی اقتصادیات کو تباہ کردیا جائے سی آئی اے کے زریعے پروان چڑھنے والی اس سازش کے زریعے نہ صرف عراق کو تباہ کیا گیا بلکہ مصر لیبیا شام اور یمن میں بغاوت کے زریعے ان کی اکنامی کو زیرو کردیا گیا اب یہی سازش پھردھرائی جارہی ہے اور میاں نواز شریف کی فیملی کا نام استعمال کرکے دراصل ایک سازش کے زریعے اقتصادی راہداری کو بند کرانے کی کوششیں جاری ہیں اگر یہ سازش کامیاب ہوگئی تو عمران خان سمیت تمام سیاستدا ن یاد رکھیں کہ عوام انہیں کسی صورت معاف نہیں کرینگے کیونکہ خدشہ ہے کہ چین اور روس اس اقتصادی راہداری کا روٹ تبدیل کرکے دوسرے ممالک میں جاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان استعفیٰ کیوں دیں انہیں عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے مسلم لیگ ن کے کارکن عوامی حمایت سے وطن عزیز کے خلاف بننے والی اس سازش کو ناکام بنانے کیلئے ہر وقت تیار ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت حکمران اور فوج ایک پیج پر ہیں خاص کرکے اقتصادی راہداری کو مکمل کرنے اور ضرب عضب کی کامیابی کیلئے دن رات کاوشوں میں مصروف ہیں سازشی ٹولہ کی سازشوں کو ناکامی ہوگی اور وطن عزیز میاں نواز شریف کی قیادت میں ایشیاء کا ٹائیگر بن کر ابھرے گا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...