وزیر اعظم دنیا کے کسی بھی کونے میں ہو وزیر اعظم ہوتاہے، اعتزاز

وزیر اعظم دنیا کے کسی بھی کونے میں ہو وزیر اعظم ہوتاہے، اعتزاز

  



اسلام آباد(آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینٹ کے پارلیمانی لیڈر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آئین کے تحت وزیراعظم دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں وزیراعظم ہوتا ہے ۔ وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک جانے سے کوئی اثر نیں پڑتا کیونکہ جب وزیراعظم ملک میں ہوتے ہیں تو نہ وہ کام کرتے ہیں اور نہ ان کے وزراء ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی غیر موجودگی میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا حکومتی معاملات کو سنبھالنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا وزیراعظم دنیا کے کسی بھی کونے میں ہو وہ وزیراعظم ہی رہتا ہے آئین کے مطابق اگر صدر مملکت ملک سے باہر ہو تو سینٹ کا چیئرمین قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھالتا ہے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک جانے سے پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا کیونکہ وزیراعظم جب ملک میں ہوتے ہیں تو کوئی کام نہیں کرتے اور نہ ہی ان کے وزراء کام کرتے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول