ڈاؤ نیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ترقی روشن مثال ہے ،گورنر سندھ

ڈاؤ نیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ترقی روشن مثال ہے ،گورنر سندھ

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ اور ڈاؤ یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عشرت العباد خا ن نے کہا ہے کہ ڈاؤ نیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی گذشتہ 12 برسوں کی بے مثال ترقی ملک کی دیگر جامعات کے لئے ایک روشن اور قابل تقلید مثال ہے ، اس عرصہ کے دوران اداروں سے 64 اداروں کا بننا بھی غیر معمولی کارکردگی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ڈی ایچ اے سٹی (DHA City) سپر ہائی وے کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے نئے کیمپس کے قیام کے معاہدے پر دستخط اور اس کی گراؤنڈ بریکنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کورکمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار ، بانی وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی پر وفیسر ڈاکٹر مسعود حمید خان ، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے بریگیڈیئر زبیر احمد بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ انھیں فخر ہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی ان کی مادر علمی ہے کیونکہ اپنی بے مثال ترقی کے باعث اب یہ ایک گلوبل برانڈ بن چکی ہے ۔ گورنر سندھ کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی کا اوجھا کیمپس ایک چھت تلے تمام طبی سہولیات کی فراہمی کی نمایاں مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے معیار اور طبی سہولیات کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کے باعث ڈاؤ یونیورسٹی کے اسپتال کی او پی ڈی (OPD) میں روز افرزوں اضافہ ہو رہا ہے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ڈی ایچ اے سٹی میں ڈاؤ یونیورسٹی کی جانب سے 500 بستروں کے مجوزہ اسپتال اور ٹراما سینٹر کی تعمیر سے سپر ہائی وے پر ایک جدید ترین طبی مرکز قائم ہو جائے گا جس سے ارد گرد کی آبادیوں کو فائدہ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ اے سٹی کی جانب سے اس پرو جیکٹ میں 95ایکڑ ز پر پہلے ہیلتھ ڈسٹرکٹ کے قیام کا اعلان بھی نہایت خو ش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس طرح کے رہائشی منصوبے قابل تعریف ہیں کیونکہ ان کے باعث شہر کی آبادی کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ گورنر سندھ نے کو رکمانڈر کے ہمراہ ڈاؤ یونیورسٹی کے نئے کیمپس کی گراؤنڈ بریکنگ کی اس موقع پر ڈی ایچ اے سٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی کے مابین ایک معاہدے پر بھی دستخط کئے گئے ۔ ڈاؤ یونیورسٹی کی جانب سے رجسٹرار ڈاکٹر شیخ ندیم احمد اور ڈی ایچ اے کی جانب سے بریگیڈیئر (ریٹائر ڈ ) ندیم اظہر لون نے دستخط کئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاؤ یونیورسٹی کے بانی وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر مسعود حمید نے بتایا کہ نئے کیمپس میں جدید ترین اسپتال اور ٹراما سینٹر قائم کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی اعلیٰ معیار کے ماہرین طب تیار کرنے کے سا تھ ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے ۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے ڈی ایچ اے کے ایڈمنسٹریٹر بریگیڈیئر زبیر احمد نے بتایا کہ ڈی ایچ اے سٹی میں ڈاؤ یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا قیام نہایت خو ش آئند ہے ۔ انہوں نے ڈی ایچ اے سٹی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں دیگر معروف اسپتال، تعلیمی ادارے اور بینک بھی قائم کئے جائیں گے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...