آپریشن آہن کے حوالے چیف سیکرٹری ‘ ہوم سیکرٹری ‘ آئی جی پنجاب کی ملتان آمد ‘ کور کمانڈر سے اہم مشاورت
ملتان(کرائم رپورٹر)چیف سیکریٹری پنجاب خضر حیات گوندل اور ہوم سیکریٹری پنجا ب میجر (ر) اعظم آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا گزشتہ روز مختصر دورہ پر ملتان پہنچے ،جنھوں نے آپریشن ضرب آہن کے حوالے سے کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم سے اہم ملاقات کی،جس میں ضلع راجن پور کے کچے کے علاقہ میں ہونے والے آپریشن سے متعلق مشاورت کی گئی، آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے پاک فوج سے آپریشن میں مدد مانگ لی ،بتایا جاتا ہے کہ پاک فضائیہ کے6 گن شپ ہیلی کاپٹرز کی فضائیہ جائزہ لیں گے اور آپریشن میں مکمل سپورٹ حاصل کی گئی ہے ۔جس سے انہیں کچے کے علاقہ میں پیش قدمی میں مدد ملے گی۔