سابق ایڈیشنل رجسٹرار سید حماد امجد رضا قتل کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی

سابق ایڈیشنل رجسٹرار سید حماد امجد رضا قتل کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی

  



اسلام آباد (کرائم رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے سابق ایڈیشنل رجسٹرار سید حماد امجد رضا قتل کیس کے ملزمان کی جانب سے سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کرتے ہوئے آئی جی پولیس اسلام آباد کو ہدایت کی ہے کہ مدعی مقدمہ کو نوٹس کی تعمیل کو یقینی بنایا جائے۔عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے ملزمان شریف الدین کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر ملزمان کی جانب سے راجہ غنیم آبر ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ تفتیش سے معلوم ہوا کہ ملزمان چوری کی نیت سے حماد رضا کے گھر داخل ہوئے ، قتل کی نیت سے نہیں تاہم فروری 2011ء4 میں ایڈیشنل سیشن جج نے پانچوں ملزمان کو سزائے موت کا فیصلہ جاری کر دیا۔ دوران سماعت مدعی مقدمہ کی عدم موجودگی کے حوالے سے استفسار پر عدالت کو بتایا گیا کہ انہیں نوٹس کی تعمیل نہیں ہو سکی۔ اس پر فاضل عدالت نے مذکورہ حکم جاری کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی۔ مئی 2007ء4 میں ملزمان نے سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار سید حماد امجد قتل کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا تھا۔ واقعے پر سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے از خود نوٹس بھی لیا تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...