وزیرا عظم چلے جائیں گے تو پھر انٹرا پارٹی الیکشن کرائیں گے :الیکشن کمشنر تحریک انصاف

وزیرا عظم چلے جائیں گے تو پھر انٹرا پارٹی الیکشن کرائیں گے :الیکشن کمشنر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے الیکشن کمشنر نعمان وزیر نے کہا ہے کہ جب وزیراعظم چلے جائینگے تو انٹرا پارٹی انتخابات کروالیں گے اس وقت ممبرز کی تعداد چھبیس لاکھ پچاس ہزار ہوگئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک دوسرے پر بیان بازی کی وجہ سے پارٹی کے دس ٹاپ لیڈرز کو شوکاز نوٹس جاری کئے جاچکے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین آئندہ انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے نظر نہیں آئینگے ۔ جمعرات کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف رکنیت سازی مہم میں ممبرز کی تعداد چھبیس لاکھ پچاس ہزار ہوگئی ہے جس میں پنجاب میں 15لاکھ 68ہزار ، کے پی کے 7لاکھ 49ہزار ، سندھ ایک لاکھ 73ہزار ، فاٹا ایک لاکھ ایک ہزار اور اسلام آباد میں 35ہزار ممبرز ہیں پاکستان تحریک انصاف وہ پہلی جماعت ہے جس نے رکنیت سازی کیلئے ایس ایم سروس شروع کی انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی ہونے کی وجہ سے رکنیت سازی بند نہیں کی جائے گی اور تمام ممبرز کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کی جائینگی پارٹی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے دو سینئر ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں نام پوچھنے پر انہوں نے معذرت کرلی اور کہا کہ نام نہیں لوں گا اور دونوں ارکان ٹاپ ٹین لیڈرز میں شامل ہیں مستقبل میں شاہ محمود قریشی ا ور جہانگیر ترین انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے نظر نہیں آئینگے اور ایک دوسرے کیخلاف بیان بھی نہیں دینگے کوڈ آف کنڈکٹ ی خلاف ورزی کرنے والے کو شوکاز نوٹس دینگے چاہیے وہ چیئرمین ہو یا کوئی اور پندرہ جنوری کے بعد سم خریدنے والوں کی ممبر شپ نہیں ہوگی ایک سیاسی پارٹی ایسی بھی ہے جس کے ممبر بتیس ہزار ہیں اور انہیں ووٹ لاکھوں میں ملتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چھبیس لاکھ ممبرز کی تمام تفصیلات ہمارے پاس ہیں تمام گروپ بندی اور ہورڈنگز لگانے کی اجازت نہیں دینگے جو گروپ بنے ہوئے ہیں انہیں بھی ختم کردیا جائے گا ہورڈنگز اور بورڈز ہٹا دیئے جائینگے الیکشن کروانے کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے ابھی ہمیں کہا جائے تو سات دن میں الیکشن کرواسکتے ہیں ،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کی وجہ سے الیکشن لیٹ ہوئے ہیں جب وزیر اعظم چلے جائیں گے تو پھر پارٹی الیکشن کرالیں گے چوہدری سرور کے عہدہ صدارت کی پٹیش کا سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری سرور کی عہدہ صدارت کیلئے جو پٹیشن دائر ہوئی تھی وہ سابق الیکشن کمشنر کے دور میں ہوئی تھی اور اس کا فیصلہ پٹیشن دائر کرنے والے کی ممبر شپ سے مشروط ہے