چکوال، نوجوان لڑکی کے ساتھ بداخلاقی کی کوشش کرنیوالے ملزم کی ضمانت مسترد

چکوال، نوجوان لڑکی کے ساتھ بداخلاقی کی کوشش کرنیوالے ملزم کی ضمانت مسترد

  



چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) قصبہ کجلی تھانہ ڈوہمن کے علاقہ میں نوجوان لڑکی کے ساتھ زبداخلاقی کی کوشش کرنے والے ملزم کی ضمانت ہائی کورٹ نے مسترد کر دی، جس کے نتیجہ میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ قصبہ کجلی کے ملزم امجد حسین ولد غلام حسین نے کچھ سیاسی لوگوں کے ایما پر نو منتخب چیئرمین یونین کونسل جنڈ خانزادہ صوفی مشتاق بھٹی پر الزام لگایا کہ انہوں نے ووٹ نہ دینے پر میری مونچھیں داڑھی اور بال کاٹ دیے ہیں اور پھر ٹی وی چینل پر خبر چلوا کر سنسنی پھیلا دی، ضلعی انتظامیہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر حرکت میں آئی توانہوں نے جب انکوائری کی تو امجد حسین کا ڈرامہ ٹوپی نکلا اور اصل واقعے کے مطابق ملزم امجد حسین کیخلاف لڑکی کیساتھ بداخلاقی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت سے ملزم امجد کی عبوری ضمانت منسوخ ہوئی تو وہ عدالت سے بھاگ گیا، بعد ازاں اس نے لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینج سے عبوری ضمانت کروائی مگر دوران سماعت ہائی کورٹ نے ملزم امجد حسین کی درخواست ضمانت خارج کر دی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...