گوجرخان اراضی ریکارڈ کمپیوٹر سیکشن میں ٹاؤٹ مافیا قابض ،سادہ لوح عوام کو لوٹنے لگے

گوجرخان اراضی ریکارڈ کمپیوٹر سیکشن میں ٹاؤٹ مافیا قابض ،سادہ لوح عوام کو ...

  



گوجرخان (تحصیل رپورٹر) گوجرخان اراضی ریکارڈ کمپیوٹر سیکشن میں ٹاؤٹ مافیا قابض ،سادہ لوح عوام کو لوٹنے لگے،کمپیوٹر سیکشن میں چند ٹاؤٹ صبح سویرے ہی پہنچ جاتے ہیں اور زمینوں کے معاملات پر سادہ لوح عوام کو الجھا کر مال بٹورتے ہیں ، کمپیوٹر سیکشن میں ٹاؤٹ مافیا کا داخلہ بند کیا شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گوجرخان اراضی ریکارڈ کمپیوٹر سیکشن میں ٹاؤٹ مافیا سادہ لوح عوام کو زمینوں کے معاملات میں الجھا کر انہیں دونوں ہاتھوں لوٹنے لگے شہریوں نے اے ڈی ایل آر سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹاؤٹ مافیا کا کمپیوٹر سیکشن میں داخلہ بند کیا جائے تاکہ زمینوں کے معاملات کیلئے آنے والوں کو مزید کسی الجھن کا سامنا نہ کرنا پڑے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...