ڈی ایچ کیو ہسپتال میں غلط انجکشن سے بچی جاں بحق

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں غلط انجکشن سے بچی جاں بحق

  



پشاور( پاکستان نیوز)ڈی ایچ کیو ہسپتال صوابی میں غلط انجکشن لگنے سے بچی کی ہلاکت،صوبائی وزیر صحت نے واقعے کانوٹس لے لیا۔ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہرام ترکئی خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر برائے صحت شہرام خان ترکئی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے زرافشان نامی بچی کی ہلاکت کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ کو واقعے کی تحقیقات کاحکم دے دیاہے۔ جس پر سیکرٹری صحت نے ایڈیشنل سیکرٹری صحت کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیٹی کے ذریعے واقعے کی تحقیقات کرکے پانچ دنوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔ وزیر صحت نے کہا کہ واقعے کی صاف وشفاف انکوائری کی جائے گی اور غفلت کے مرتکب طبی عملے کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...