عمران خان پنجاب کے 4حلقوں میں دھاندلی اور ملاکنڈ میں ٹیکس کے نفاذ پر خاموش ہیں :حیدر ہوتی
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرسابق وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی نے کہاہے کہ پنجاب کے چارحلقوں میں دھاندلی پرمہنیوں دھرنادینے والے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان مالاکنڈڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ اوروزیرستان کے بے گھرعوام پرکیوں خاموش ہیں؟رائیونڈجانے والے عمران خان سن لیں مالاکنڈڈویژن کے عوام کو بھی بنی گالہ کاراستہ معلوم ہے اگرموجودہ حکومت نے ٹیکس کے نفاذ کافیصلہ واپس نہیں لیاگیاتوعوامی نیشنل پارٹی ہرمحاذپرمالاکنڈڈویژن کے عوام کے ساتھ ہوگی کیونکہ مالاکنڈڈویژن کے عوام نے پاکستان کوبچانے کے لئے مالاکنڈڈویژن سے ہجرت کرکے پاکستان کوبچالیاہے تبدیلی کے دعویدارحکمرانوں نے نوجوان کوروزگارفراہم کرنے کیلئے چوہامارسکیم شروع کردیاہے جس سے پورے دنیامیں پختون قوم کی بدنامی ہوئی۔ ان خیالات کااظہارعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرامیرحیدرخان ہوتی نے گزشتہ روز بٹ خیلہ میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ضلعی صدرشفیع اللہ خان ضلعی جنرل سیکرٹری اعجازعلی خان اورسابق ایم پی اے محمدشعیب خان نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہاکہ مالاکنڈمیں پارٹی میں اختلافات کے خاتمے اورمختلف سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں کی عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت پر کارکنوں کومبارکباد پیش کرتے ہیں مالاکنڈمیں عظیم الشان وکرکرز کنونشن پراے این پی کے کتاب کے بندش والوں کاارمان پورانہیں ہواانہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے قوم سے دھوکہ کرکے پانچ سال تک خیبرپختونخواکوکرایہ پرلیاہے ہم کرایہ داروں سے پختونخوامیں امن قائم کرنے کی توقع نہیں رکھ سکتے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے اقتدارسے پہلے 55سالوں میں پورے پختونخوامیں صرف 9یونیورسٹیاں تھے ہم نے پانچ سالہ دوراقتدارمیں 5یونیورسٹیاں قائم کی گئی ہیں اب تبدیلی کے دعویدارحکمرانوں کے دورحکومت میں ہمارے بچے یونیورسٹیوں میں بے گناہ مررہے ہیں ۔ظلم اوردہشت گردی کے خاتمے کیلئے پختون قوم کے بچوں کے ہاتھوں میں بندوق کے بجائے قلم دیاجائے بچوں کوسیکورٹی فراہم کرنااساتذہ کرام کاکام نہیں حکومت کی ذمداری ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں ہرسال 70/80ارب روپے ضائع ہوررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں میڑوبن رہی ہے اورطلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم ہورہی ہیں مگرتبدیلی کے دعویدارحکومت پختونخوانے طلباء کوروزگارفراہم کرنے کیلئے چوہامارو25روپے لے لوسکیم شروع کردیاہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کاپختونخواسے کوئی بھی دلچسپی نہیں ہے صرف اورصرف پنجاب کوقبضہ کرنے کے لئے جدوجہدکررہی ہے جس سیاستدانوں کوپختونخواسے دلچسپی نہ ہوایسے سیاستدانوں کومجھے کوئی بھی ضرورت نہیں ہے ۔ہم پرکرپشن لگانے والے آج خود پنامالیکس میں پھنس گئے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے نگرانی میں انکوائری کی جائے اگرجرم ثابت ہواتونوازشریف کواقتدارمیں رہنے کاکوئی بھی جوازنہیں ہے ۔