پشاور ،ایل آر ایچ کے بقایا جات ڈھائی کروڑ سے تجاوز،مفت ادویات کی فراہمی بند

پشاور ،ایل آر ایچ کے بقایا جات ڈھائی کروڑ سے تجاوز،مفت ادویات کی فراہمی بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(عمران رشید )صوبہ خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے طبی مزکز لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں ایمرجنسی سمیت مختلف واڈزمیں زیر علاج مریضوں کو لوکل پرچیز کے تحت سرکاری سطح پر مفت ادویات کی فراہمی بند کردی گئی ہے جس کی وجہ سے ایل آر ایچ انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ ٹھیکدار کو دو کروڑ 65لاکھ روپے کی عدم ادائیگی بتائی جارہی ہے اس دوران شہر کے اندر کسی بھی ناخوشگوارواقعہ رونما ہونے کی صورت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال لائے جانے والے زخمیوں اور مریضوں کو ادویات کی عدم موجودگی کا سامنا کرنا پڑے گا جس سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے کا بھی امکان ہے ذرائع کے مطابق جب ہسپتال کے سٹورز میں موجود ادویات ختم ہو یا شعبہ ایمر جنسی میں ادویات کی ضرورت ہوتو لوکل پرچیز کے تحت باہر سے ادویات کی سپلائی کی جاتی ہیں ایل پی کیلئے ہر سال ٹینڈر مشتہر کیا جاتا ہے اور تمام قاعد و ضوابط اور طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد یہ ٹھیکہ الاٹ کیا جاتا ہے سال 2015.16کا یہ ٹھیکہ عاصم میڈیکوز نامی کمپنی نے حاصل کیا تھا ذرائع سے یہ بھی کہنہ ہے کہ گزشتہ ایک سال سے مزکورہ کمپنی کو اس مد میں ایک روپیہ کی ادائیگی بھی نہیں کی گئی حالانکہ کنٹریکٹ کے تحت ہسپتال انتظامیہ سپلائی کے ایک ہفتہ کے بعد ٹھیکدار کو ادائیگی کی پابند ہے تاہم دو کروڑ 65روپے کے بقایاجات کے باجود ہسپتال انتظامیہ ٹھس سے مس نہیں ہورہی