تربیلا 4منصوبے کے کام کے معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا :امیر مقام

تربیلا 4منصوبے کے کام کے معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ...

  



صوابی(بیورورپورٹ)وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نائب صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان میں عمران خان کی سیاست کا وژن دھرنے اور احتجاج ہے جب کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی سیاست کا مقصد اور وژن ملک و قوم کی ترقی ، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کے روز تر بیلہ ڈیم میں چوتھی اور پانچویں تو سیعی منصوبوں پر جاری کام کے معائنہ کے موقع پر اور بعد ازاں پاؤر ہاؤس میں دی جانے والی بریفنگ میں دیا صوبائی صدر و سابق وزیر اعلیٰ پیر صابر شاہ ، مسلم لیگ ن صوبائی کے ایم پی اے حاجی محمد شیراز خان ، واپڈا کے حکام اور دیگر آفسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چوتھی توسیعی منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سہیل خان طاہر خیلی اور پانچویں توسیعی منصوبے کے چیف انجینئر امین خان نے توسیعی منصوبوں پر وزیر اعظم کے معاون کو تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ چوتھی توسیعی منصوبہ جون 2017میں مکمل ہو جائیگا اس منصوبے سے 1410میگا واٹ اضافی بجلی پیدا ہو کر نیشنل گرڈ اسٹیشن منتقل ہو جائیگا اس وقت تر بیلہ ڈیم سے 3840میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے اور چوتھے منصوبے سے بجلی کی پیداوار شروع ہونے سے 4488میگاواٹ تک بجلی پیدا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ 2018میں بجلی کے لوڈ شیڈنگ پر قابو پالیا جائیگا لہٰذا حکام بجلی کے توسیعی منصوبوں میں تاخیر نہ کریں بلکہ وقت مقررہ تک اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ پانچویں توسیعی منصوبے پر بھی کام شروع ہو جائیگا اور یہ منصوبہ 2019تک مکمل کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ قومی منصوبوں میں تاخیر بر داشت نہیں کی جائے گی اس وقت ملک میں بجلی کا بحران ہے اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا وژن بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہے انہوں نے کہا کہ اگر جاری منصوبوں میں کسی قسم کی رکاؤٹ پیش آجائے تو متعلقہ حکام ان رکاوٹوں کو بر وقت دور کریں تاکہ ان منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر نہ ہو انہوں نے غازی لارنس پور روڈ کی تعمیر و مرمت کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف محب وطن سیاست دان اور ملک کے وزیر اعظم ہے ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بھر پور انجام میں خدمات انجام دے رہے ہیں پاک چائنہ اقتصادی منصوبہ نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ بلوچستان ، سندھ اور پنجاب کی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا عوام عمران خان کے غلط پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں وہ صرف دھرنوں تک محدود ہو چکا ہے صوبہ خیبر پختونخوا میں ان کی صوبائی حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کر نے میں بُری طرح ناکام ہو چکی ہے چوبیس اپریل کو عمران کا رائیونڈ دھرنہ اسی دن ناکام ثابت ہو گا اگلے دن وہ دھرنے کا تصور ہی نہیں کرئے گا عمران دھرنوں اور احتجاج کے ذریعے ملک کا وزیر اعظم بننے کاخواب چھوڑ دیں بلکہ عوام نے ان کو جس مقصد کے لئے ووٹ دیا ہے ان کے مسائل حل کر نے پر توجہ دیں #

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...