معماران وطن کی بہترین قومی و ملی تربیت کی ضرورت ہے، دردانہ صدیقی

معماران وطن کی بہترین قومی و ملی تربیت کی ضرورت ہے، دردانہ صدیقی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)سوات میں طویل عرصے سے بند اسکولوں کی رونقیں لوٹانے اور بچے بچیو ں کے تعلیمی سلسلے کو پھر سے شروع کروانے پر جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے جماعت اسلامی کی ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے سوات کے عوام اور ای ڈی او تعلیم سوات و بونیر اور تمام عملے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم نہ صرف بنیادی حق ہے بلکہ معماران وطن کی بہترین تعلیم و تربیت ہماری قومی و ملی ضرورت بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست خدمت اور ملک و قوم کی فلاح و بہبود سے وابستہ ہے۔ ہماری ممبر قومی اسمبلی کی فروغ علم کیلئے کاوشیں لائق تحسین و قابل تقلید ہیں، ہم چاہتے ہیں ہر بچے کو زیورعلم سے آراستہ کیا جائے تاکہ ملک و ملت کو ایک باشعور اور تعلیم یافتہ مستقبل فراہم کیا جاسکے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...