10 ویں سالانہ مائیکرو انٹریپرونیورشپ ایوارڈز کی تقریب منعقد

10 ویں سالانہ مائیکرو انٹریپرونیورشپ ایوارڈز کی تقریب منعقد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سٹی فاؤنڈیشن اور پاکستان پاورٹی ایلی ویشن فنڈ (پی پی اے ایف) نے مقامی ہوٹل میں 10 واں سالانہ سٹی مائیکرو انٹریپرونیورشپ ایوارڈز (سی ایم اے) کا انعقاد کیا جہاں پاکستان میں سب سے زیادہ جدت اختیار کرنے والے چھوٹے کاروباری افراد کی کامیابی کو اجاگر کیا گیا۔ سٹی۔پی پی اے ایف مائیکرو انٹریپرونیورشپ ایوارڈز پروگرام سٹی فاؤنڈیشن کا قابل فخر پروگرام ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں کم آمدن والے افراد بالخصوص نوجوانوں کے لئے معاشی مواقع پیدا کرنا ہے۔ یہ پروگرام کاروباری افراد کو اپنا کاروبار مستحکم کرنے کے لئے وسائل فراہم کرنا ہے جن میں نیٹ ورکس تک رسائی، سرمایہ، آلات اور تربیت شامل ہیں ، جن کے ذریعے وہ افراد نہ صرف اپنے لئے بلکہ اپنے اہل خانہ اور مقامی افراد کے لئے بھی معاشی برقراری پیدا کرنے کے قابل ہوجاتے ہیں ۔ سٹی فاؤنڈیشن کی جانب سے سٹی فاؤنڈیشن سی ایم اے پروگرام کو فنڈنگ کے ذریعے تعاون فراہم کیا جاتا ہے اور مقامی تنظیموں کی جانب سے اس تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے جو مائیکروفنانس اور کاروباری مواقع پیدا کرنے کے ذریعے سہولیات میں اضافہ لانے کے لئے پرعزم ہیں۔ پی پی اے ایف کے سی ای او قاضی عظمت عیسیٰ نے بتایا، "پی پی اے ایف نے سال 2000 سے اپنے کام کا آغاز کرکے ملک میں مائیکروفنانس کی ترقی میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ملک کی معیشت میں نچلی سطح پر ترقی لائی جائے اور ایسے افراد سے تعاون کیا جائے جو اپنے گھروں، مقامی افراد اور پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لئے موثر طور پر کام کرسکیں۔ "انہوں نے مزید کہا، "سٹی۔ پی پی اے ایف مائیکرو انٹریپرونیورشپ ایوارڈز پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ کاروباری مہارتوں، قیادت اور انفرادی سطح پر چھوٹے کاروباری افراد کی بہترین کارکردگی پر انعام دیا جائے۔ مائیکرو انٹریپرونیورشپ کے ایوارڈ کو اجاگر کرنے سے غربت کے خلاف جنگ میں مائیکروفنانس کی اہمیت اور افادیت سے متعلق آگہی پیدا ہوتی ہے۔ رواں سال ہم نے پاکستان بھر سے ایوارڈ جیتنے والے 374 افراد کی کارکردگی کو سراہنے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا۔ " اس موقع پر تقریب میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پروفیشنل تربیت بلیغ الرحمان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ،’’ پی ایم ایل (ن) کی گزشتہ 1998کی حکومت کے قائم کردہ ادارے پی پی اے ایف نے پبلک پالیسی کی تعمیر کے لئے مستعدی کے ساتھ کام کیا ہے تاکہ معاشرے کے نچلے طبقے کی زندگیوں میں بہتری لائی جا سکے۔ آج یہ دسواں سٹی ۔ پی پی اے ایف مائیکرو ۔اینٹری پرنیور شپ ایوارڈز پبلک ۔ پرائیوٹ پارٹنر شپ کی ایک شاندار مثال ہے جو گزشتہ دس سال سے جاری ہے۔ میں ملک میں غر بت کے خاتمے اور مائیکر اینٹری پرنیور کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے پر سٹی فاؤنڈیشن کا مشکور ہوں ۔ میں 52 چھوٹے کاروباری افراد ، لون آفیسرز اور یہاں موجود دیگر اداروں کو بھی مبارک باد دیتا ہوں۔ ان اداروں نے مائیکرو کریڈٹ لونز کو معاشرے اور خاندانوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کا زریعہ بنا دیا ہے۔‘‘سٹی بینک پاکستان کے سی سی او اور منیجنگ ڈائریکٹر ند یم لودھی نے کہا ، ’’ میں پی پی اے ایف کو اس شراکت داری اور پاکستان میں کامیابی کے ساتھ سی ایم اے پروگرام جاری رکھنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ دسویں سٹی ۔ پی پی اے ایف مائیکرو ۔اینٹری پرنیور شپ ایوارڈز کی کامیابی اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ ہم درست سمت میں ہیں۔ مائیکرو فائننس زندگیوں میں بہتری لانے کی ایک طویل المعیاد حکمت عملی ہے ۔ سٹی بینک نے ماضی میں بہت سے قابل ستائش اقدامات اُٹھائے ہیں اور ہم مستقبل میں بھی کامیاب لوگوں کی مثالیں اجاگر کر کے اور مائیکرو اینٹری پرنیور شپ کی معاونت فراہم کر کے بہتر مستقبل قائم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ہم مستقبل میں اس پروگرام کو مزید بلندیوں پر لے جانے کے لئے پرعزم ہیں۔