بی اے ایس ایف، 3 خصوصی اسٹائلش رنگ متعارف

بی اے ایس ایف، 3 خصوصی اسٹائلش رنگ متعارف

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) دنیا کی صف اول کی کیمیکل کمپنی بی اے ایس ایف نے انڈیانا پولس ، امریکہ میں انڈیانا کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے تین روزہ امریکن کوٹنگ شو (اے سی ایس) کے دوران عالمی سطح پر اپنے تین نئے خصوصی اسٹائلش رنگ (پگمنٹس ) متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ امریکہ میں منعقد ہونے والا یہ شو 12 اپریل سے 14 تک جاری رہے گا۔ نیا لومینا رائل ڈریگن گولڈ ای ایچ 0908(Lumina174 Royal Dragon Gold EH 0908) ایک بھرپور کرومیٹک گرین گولڈ مکا پگمنٹ ہے جو گولڈ اور گرین کے اسٹائل میں تیز ترین لائٹ اور انتہائی پائیدار رنگ ہے۔ یہ آرکیٹکچرل، پرنٹ پیکیجنگ، پلاسٹکس، کنزیومر الیکٹرانکس، کچن اور اہم مشینی آلات ، کھیلوں کی اشیاء ، کاسمیٹک اور ذاتی استعمال کی پیکیجنگ، دیوار ڈھانپنے اور دیگر خصوصی ایپلی کیشنز کے لئے اعلیٰ معیار کے کروما شیڈز میں رنگوں کی کشش بڑھادیتا ہے۔ بی اے ایس ایف کے ٹیکنیکل اکاؤنٹ منیجر آندرے بیندو (Andre Bendo)نے بتایا، "لومینا رائل لائن کے پگمنٹس میں ڈریگن گولڈ کے اضافے سے ڈیزائنرز کو اعلیٰ معیار کے کرومیٹک رنگوں کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی جو اس سے قبل ممکن نہیں تھا ۔ ہمارے صارفین اب غیرمعمولی کرومیٹک انداز اور مہارت کے ساتھ نمایاں طور پر گرین گولڈ کے نئے رنگ بنانے کے قابل ہوجائیں گے۔ "لومینا رائل ڈریگن گولڈ اس سے قبل متعارف کرائے گئے اعلیٰ معیار کے کرومیٹک لومینا رائل پگمنٹس بشمول نیلا ، ایکوا، انڈیگو، کاپر اور میجنٹا کے ساتھ شامل ہوگیا ہے جو بڑے پیمانے پر اپنائے جارہے ہیں۔ بی اے ایس ایف گاڑیوں، ری فنش اور جدید صنعتی مارکیٹوں کے لئے زرد رنگ کی بنیاد پر دو نئے پگمنٹس کنکواسیا میجنٹا (Cinquasia174 Magenta) بھی متعارف کرا رہا ہے۔ کنکواسیا یونی فلو میجنٹا ای ایچ 4555 پہلے کے مقابلے میں ایک انتہائی اعلیٰ کرومیٹک، شفاف بلو سائیڈ پگمنٹ ریڈ 202کے ساتھ 20فیصد زیادہ مستحکم معیار کا رنگ ہے ۔ کنکواسیا یونی فلو میجنٹا ای ایچ 4505 مزید اعلیٰ معیار کا کرومیٹک، پیلے رنگ کا شفاف میجنٹا ہے۔ مستقبل میں پگمنٹس بنانے والوں کو انتہائی مرتکز اور کرومیٹک سرخ، وائلٹ اور نیلے شیڈز حاصل ہوسکیں گے۔ مزید یہ کہ دونوں پگمنٹس بہترین روانی کا رجحان رکھتے ہیں جس کے باعث آئل اور واٹر پینٹ سسٹم میں بیشتر اعلیٰ معیار کے پگمنٹس شامل کئے جاسکتے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...