دینی مدارس سا لمیت پاکستان کے ضامن ہیں، ڈاکٹر معراج الہدیٰ

دینی مدارس سا لمیت پاکستان کے ضامن ہیں، ڈاکٹر معراج الہدیٰ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کے قلعہ ،دینی ونظریاتی سرحدوں کے محافظ اورسالمیت پاکستان کے ضامن ہیں،قیام پاکستان سے لیکرنظریہ پاکستان کی حفاظت کیلئے علمائے کرام کا کردار ناقابل فراموش ہے۔قوم ملک کی اسلامی شناخت اوردینی مدارس کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے نائب امیروسابق ایم این اے مولانا اسداللہ خان کی قیادت میں قباء آڈیٹوریم میں ملاقات کرنے والے علمائے کرام کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وفد صوبائی نائب امیر وسماجی رہنما ڈاکٹر اقبال خلیل،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت اللہ بھی ساتھ موجود تھے،امیر صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ کی قیادت میں صوبائی ٹیم نے مہمانوں کا استقبال اور سندھ کا رویتی تحفہ اجرک پیش کیا ،اس موقع پر ناظم عمومی سندھ مولانا محمد دین منصوری،سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا اوراین ایل ایف سندھ کے صدر سید نظام شاہ بھی موجود تھے۔ جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے نائب امیروسابق ایم این اے مولانا اسداللہ خان نے کہا کہ اس وقت اسلام دشمن قوتوں کی تمام تر سازشوں کو ناکام اور اتحاد امت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر