کراچی، مفرورملزم تنویر عرف جمبو کو 21سال قید کی سزا

کراچی، مفرورملزم تنویر عرف جمبو کو 21سال قید کی سزا

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر مفرورملزم تنویر عرف جمبو کو 21سال قید کی سزا سنادی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے مجرم تنویر عرف جمبو کو جرم ثابت ہونے پر 21سال قید کی سزا سنادی ہے ۔واضح رہے کہ تنویر جمبو گزشتہ سال 24اگست کو اے ٹی سی کی عدالت سے فرار ہوگیا تھا ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...