طالب علم عبدالباسط کی مبینہ خود سوزی کی وڈیو سامنے آگئی

طالب علم عبدالباسط کی مبینہ خود سوزی کی وڈیو سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نجی میڈیکل یونیورسٹی کے طالب علم عبدالباسط کی مبینہ خود سوزی کی وڈیو سامنے آگئی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق طالب علم عبدالباسط کی مبینہ خود سوزی کی فوٹیج سامنے آگئی ہے ۔وڈیو میں طالبعلم کو یونیورسٹ کے فرش پر پڑا ہوا دیکھا جاسکتا ہے ۔وڈیو میں جھلسا ہوا عبدالباسط اپنے دیگر ساتھیوں سے گفتگو کررہا ہے ۔ساتھی طالب علم باسط کے جس سے جلے ہوئے کپڑے الگ کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں ۔وڈیو میں ساتھی طالبعلم عبدالباسط کو زمین پر لیٹنے کا مشورہ دے رہے ہیں ۔عبدالباسط کو لگی آگ بجھانے کے لیے ساتھی طلبہ نے گاؤن بھی استعمال کیے ۔