پی ٹی وی نیوز کراچی مرکز پر منظور افراد کی بھرمار ، معاوضے بڑھا دیئے

پی ٹی وی نیوز کراچی مرکز پر منظور افراد کی بھرمار ، معاوضے بڑھا دیئے

  



 کراچی (این این آئی)پی ٹی وی کراچی مرکز پر پی ٹی وی نیوز میں منظور نظر افراد کی بھرمار ہے۔ من پسند افراد کو نہ صرف زیادہ پروگرام دئیے جارہے ہیں بلکہ ان کے معاوضے بھی بڑھائے گئے ہیں۔ تجزیہ نگاروں اور صحافیوں کو تجزیے اور تبصرے کیلئے بلانے کی بجائے ایسے افراد کو پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے جن کی اہلیت پر سوالیہ نشان ہے۔ تجزیہ نگاروں کو معاوضوں کی ادائیگی بھی کردی گئی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق پی ٹی وی نیوز کے چند پروڈیوسرز کو زیادہ پروگرامز دیئے جارہے ہیں جبکہ اکثر کو کھڈے لائن لگادیا گیا ہے ، وہی ایسے افراد کو پروگرام میں مدعو کرتے ہیں جن سے وہ ذاتی مفاد حاصل کرتے ہیں۔ ہیڈ نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز رخسانہ لوٹیا ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں وہ بھی اس مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہیں ۔ ایک جونیئر پروڈیوسر مافیا کی مدد سے ہیڈ نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز کی پوسٹ حاصل کرنے کیلئے لابنگ کررہا ہے جبکہ سینئرا فراد موجود ہیں۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد ہیڈ کوارٹرز نے جب اس مافیا کے نمائندہ لوگوں کے تبادلے کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے اپنے سیاسی اثرورسوخ سے اُس پر عمل درآمد نہیں ہونے دیا۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...