کراچی: اورنگی ٹاؤن میں پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

  



کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کر کے بدنام زمانہ فہیم اور بابر پٹھان گرفتار کر لیا۔ لانڈھی میں پولیس مقابلہ کے بعد ایک زخمی سمیت دو ڈاکوں کو گرفتار کر لیا گیا۔اورنگی ٹاؤن کے علاقے پیر آباد میں پولیس نے کارروائی کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزمان میں بدنام زمانہ فہیم عرف زبیر چھوٹا اور اسکا ساتھی بابر پٹھان شامل ہیں۔ ملزمان 200 سے زائد سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے ایک ٹرپل ٹو رائفل، ایک ٹی ٹی پستول، درجنوں گولیاں اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ دوسری جانب لانڈھی میں پولیس مقابلہ کے بعد ایک زخمی سمیت دو ڈاکوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈاکوں سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر