ریو اور ڈبلیو ڈبلیو ایف سالانہ نیچر کارنیول منعقد کریں گے

ریو اور ڈبلیو ڈبلیو ایف سالانہ نیچر کارنیول منعقد کریں گے

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے صف اول کے کریم بسکٹ ریو بنانے والا برانڈ پیک فرینز ، ڈبلیو ڈبلیو ایف کے اشتراک سے سالانہ ٹریولنگ نیچر کارنیول منعقد کر وا رہا ہے۔ اس میلے کا انعقاد 17 اپریل ، 2016 کو پی اے ایف میوزیم کراچی میں صبح 9:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک کیا جائے گا۔اس میلے کا مقصد بچوں اور بڑوں میں ماحول کی اہمیت اور ماحول کے تحفظ کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ کراچی اور اندورون سندھ کے پچاس سے زائد اسکول اس میلے میں شرکت کریں گے اور 3D ماڈلز ، پریزینٹیشن اور دیگر ذرائع اپنے آرٹ اور سائنس کے کام کو نمایاں کریں گے۔اسکولز کے درمیان مضمون نویسی اور کوئز کے مقابلے بھی منعقد ہوں گے۔ انگلش بسکٹ مینو فیکچرز کے ہیڈ آف مارکیٹنگ ، ذوالفقار علی انصاری نے اس میلے کے بارے میں اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ’’ جب آپ پیک فرینز ریو کے بارے میں سوچتے ہیں تو آپ بالخصوص بچے تفریح اور ذائقہ سے بھرپور تجربے کو یاد رکھتے ہیں۔ اس کام کو ذمہ داری سے سرانجام دینے کے لئے ہم ماحولیاتی تحفظ کے لئے اقدامات کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ای بی ایم مسلسل ماحول کے تحفظ کے اقدامات کے فروغ کے لئے کوشاں رہتا ہے اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ہمراہ ہم اس پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے طالب علموں میں ماحول کے بارے میں احساس ذمہ داری اُجاگر کرنا چاہتے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...