کرپشن پر کسی بیک ڈور ڈپلومیسی کا حصہ نہیں ،مو لا بخش چا نڈیو

کرپشن پر کسی بیک ڈور ڈپلومیسی کا حصہ نہیں ،مو لا بخش چا نڈیو

  



کرا چی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برا ئے اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو لندن سے جمعرات کی صبح کراچی پہنچ گئے۔صوبا ئی مشیر کی لندن میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور، محکمہ اطلاعات کی کارکردگی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امورپر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازا ں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ کرپشن کے معاملے پر بیک ڈور ڈپلومیسی کیوں؟پیپلز پارٹی کرپشن پر کسی بیک ڈور ڈپلومیسی کا حصہ نہیں بنے گی۔انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم کے مشیران خاص ماضی کی طرح انہیں تنہا چھوڑ دیں گے۔وفاقی حکومت اپنی غلطیوں کی وجہ سے پریشانی کے عالم میں مبتلا ہے جب ہمارے دو وزراء اعظم عدالت جا سکتے ہیں تو میاں صاحب کیوں نہیں۔

مزید : کراچی صفحہ آخر