نامزد میئر وسیم اختر سے سٹی وارڈن موبائل واپس مانگ لی

نامزد میئر وسیم اختر سے سٹی وارڈن موبائل واپس مانگ لی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے نامزد میئر وسیم اختر سے سٹی وارڈن موبائل واپس مانگ لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نسرین جلیل کے بعد وسیم اختر سے بھی سٹی وارڈن موبائل واپس مانگ لی گئی ہے ۔کے ایم سی نے نامزد میئر وسم اختر کو موبائل کی واپسی کے لیے خط لکھ دیا ہے ۔خط میں کہا گیا ہے کہ سٹی وارڈن کی موبائلیں گشت اور سکیورٹی کے لیے ہیں ذاتی اسکواڈ کے لیے نہیں ۔وسیم اختر کے میئربننے سے پہلے ہی کے ایم سی حکما نے موبائل تعینات کردی تھی ۔کے ایم سی نے سٹی وارڈن موبائل پر ناگن چورنگی پر حملے کے تناظر میں لکھا ہے ۔ناگن چورنگی پر حملے کا نشانہ بننے والی موبائل سابق سٹی نائب ناظم نسرین جلیل کے ساتھ تعینات تھی ۔حملے میں سٹی وارڈن بیٹی اور دوست سمیت جاں بحق ہوگیا تھا ۔سٹی وارڈن کی موبائل کو پولیس موبائل کی طرح بنانے پر مقدمہ بھی درج ہواتھا ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...