کراچی ، فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2افراد جاں بحق

کراچی ، فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (کرائم رپورٹر) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے سے تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی اطلاع اطراف میں موجود لوگوں سے موصول ہوئی ۔لاش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔پولیس اطراف میں موجود لوگوں سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔ادھر نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے رکشے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا ۔پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت امانت کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماررہی ہے ۔