صوبے کو زندگی کے ہر شعبہ میں ترقی کے راستے پر گامزن کیا :مظفر سید ایڈووکیٹ

صوبے کو زندگی کے ہر شعبہ میں ترقی کے راستے پر گامزن کیا :مظفر سید ایڈووکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان ، شیر گڑھ (بیورورپورٹ،نامہ نگار)صوبا ئی وزیر خزانہ مظفر سید نے کہا ہے کہ صوبا ئی حکومت نے صوبے کو زندگی کے ہر شعبہ میں تر قی کے راستے گامزن کیا تعلیم کی تر ویج کیلئے صوبا ئی حکومت انقلابی اقداما ت اٹھا رہی ہے اب صوبے میں دوکمروں پر مشتمل پر ائمری سکول کی عمارت کہیں بھی تعمیر نہیں ہو گی سکولو ں میں اسا تذہ کی کمی دور کر نے کیلئے حکومت ہنگامی بنیا دوں پر نئے اساتذہ بھر تی کر رہی ہے تبدیلی کی طرف اٹھا ئے گئے ہر قدم کے عوام کی زندگی پر خوشگوار اثرات مرتب ہو ں گے راتوں رات تبدیلی نہیں آ سکتی ہے عام آ دمی کے مسائل کے حل کیلئے ابھی بھی بہت کام کر نا با قی ہے وہ جمعرات کے روز شیر گڑھ مقام پر شیرگڑھ ماڈل سکول کے اوپننگ سرمنی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطا ب کر رہے تھے تقریب سے سابق صوبا ئی وزیر خوراک فضل ربا نی ایڈکیٹ سکول کے کواڈینیٹر پشتو کے ممتا ز شاعر حسین احمد صادق ممتاز عالم دین مولانا صفی اللہ سکول کے پرنسپل یو سف خان اور سکول کے ایڈ منسٹریٹرنوید احمدنے بھی خطا ب کیا اس موقع پر سکول کے بچوں نے رنگا رنگ پر وگرام بھی پیش کئے سکول کے پر نسپل نے مہمان خصو صی کو شیلڈ پیش کیا جب کہ مہما ن خصو صی نے سکول کے انتظامیہ کے اراکین اور معاونین کو اپنے دست مبارک سے انعامات دیئے مہما ن خصوصی نے تختی کی نقاب کشائی کر کے اپنے دست مبارک سے سکول کا با قاعدہ افتتا ح کیا انہوں نے مزید کہا کہ ابھی بھی صوبہ میں پڑا بہت ساراگند صاف کر نا با قی ہے ہر دور حکومت میں حکمرانوں نے عوام کے مفاد کو یک طرف رکھ کر اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے اور یہی وجہ ہے صوبے کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں ملامگر صوبا ئی حکومت نے صوبہ تر قی کے راستے گا مزن کر نے کا تہیہ کر چکی ہے انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ہر دور میں تعلیم کو ثانوی حیثیت بھی نہیں دے دی گئی ہے یہی وجہ ہے ٹیلنٹ کے با وجود ہم تعلیم کے میدان میں دوسرے صوبوں سے کا فی پیچھے ہیں مگر اب صوبائی حکومت کی پہلی ترجیح تعلیم ہے اور اس ضمن میں قابل عمل دور رس نتا ئج دینے والے قدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے کہا جما عت اسلامی نے صوبا ئی حکومت میں عوام کے مسائل کو کم کر نے حصہ لیا ہے اور اس مقصد میں جما عت نے کا فی حد تک کا میابی حاصل کر چکی ہے اگر عوام نے جماعت اسلا می کو مکمل اختیا ر دے دیاا تو جما عت اسلامی عوام کی تقدیر بدل دے گی کیوں کہ جما عت اسلامی کے ساتھ پروگرام اور قیادت دونوں موجود ہیں انہوں نے کہ گزشتہ ادوار میں ہمارے نظام تعلیم جو کچھ نہ بد ل سکے وہی سب کچھ جما عت اسلامی بھر سر اقتدار آ کر بدل دے گی اور پھر نظام تعلیم بھی کرپٹ کام چور اور بے ایمان نہیں بلکہ صالح نوجوان نسل تیا ر کر ے گی