صوابی میں شہرام خان اور عثمان خان کی پیسکو چیف سے ملاقات

صوابی میں شہرام خان اور عثمان خان کی پیسکو چیف سے ملاقات

  



صوابی(بیورورپورٹ) سینئر وزیر صحت شہرام خا ن ترکئی اور ایم این اے عثمان خان ترکئی نے چیف پیسکو انوارلحق یوسفزئی سے ملاقات کی۔جس میں صوابی میں جاری لوڈشیدنگ اور لووولیٹج جس کی وجہ سے عوام بہت متاثر ہو رہے ہیں کے بارے میں چیف پیسکو کو آگاہ کیا ۔ سینئر وزیر صحت شہرام خان ترکئی تحصیل رزڑ میں گریڈ اسٹیشن کی منظوری سے تحصیل رزڑ کے نو یونین کونسل میں بجلی کے مسائل پر کا فی حد تک قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اس مو قع پر سینئر وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے صوابی میں بہت جلد زیادہ جاری لوڈشیڈ نگ اور لووولیٹج سے متاثرہ عوام کے مسائل پر بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ عوام لوڈشیڈ نگ اور لووولیٹج سے بہت زیادہ متاثر ہو رہے ہیں عوام کا کاروبار تباہ ہو رہا ہے اور گرمی سے عوام کا بہت زیادہ برُا حال ہے جبکہ صوابی کی عوام سو فیصد بل کی ادائیگی کو یقینی بناتے ہیں اس لیے محکمہ پیسکو کے احکام صوابی میں لوڈشیڈ نگ اور لووولٹیج کے دورانیئے کو کم کریں اور آئندہ گرمی میں ان علاقوں میں لوڈشیڈ نگ اور لووولیٹج کم کی جا ئے جہاں سے سو فیصد ادائیگی کی جا رہی ہے انھوں نے کہا کہ ترکئی فیملی نے بجلی کے مسائل کے حل کے لیے جتنے فنڈز مہیا کیے ہیں اورکسی سیاست دان نے نہیں دیئے ہو اس موقع پر ایم این اے عثمان خان ترکئی نے کہا تحصیل رزڑ میں نیا گریڈ اسٹیشن کی منظوری سے کا فی حد تک بجلی کے مسائل پر قابو پالیاجا ئے گا مگر پیسکو احکام خصو صی طور پر ان علاقو ں کا خیال کر یں جہا ں بجلی چوری جیسے مسائل کا سامنا نہیں انکا کہنا تھا صوابی کے عوام پر امن ہیں پیسکو احکام کو ان مسائل کا سامنا نہیں جو دوسرے علاقوں میں ہیں اس لیے لوڈشیڈ نگ اور لووولیٹج کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا ئیں تاکہ عوام کا اعتماد بڑھے اس موقع پر انوارالحق نے دونوں رہنما وں کو یقین دلایا کہ صوابی میں جاری لوڈسیڈنگ اور لووولیٹج کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا ئیں گے #

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...