صوابی ،ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کی تعداد 500 سے متجاوز

صوابی ،ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کی تعداد 500 سے متجاوز

  



صوابی(بیورورپورٹ)200قیدیوں کے ڈسٹرکٹ جیل صوابی میں قیدیوں کی تعداد پانچ سو سے تجاوز کر گئی جیل میں حوالاتیوں کی تعداد تجاوز کر نے سے حوالاتی پریشان اور بارشوں سے مال مویشی کی منڈی بن گئی عدالتیں منشیات اور دیگر معمولی مقدمات میں پابند سلاسل قیدیوں کے کیسز جلد از جلد نمٹا دیں اس سلسلے میں جیل میں مقید قیدیوں سر تاج حسین ، خالد خان، ناظم خان، یاسر ، عطاء اللہ ،مہران اور دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں سپریم کورٹ آف پاکستان ، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ، وزیر جیل خانہ جات اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے اپیل کی ہے کہ صوابی جیل میں معمولی نوعیت کے کیسز میں پابند سلاسل قیدیوں کے مقدمات جلد از جلد نمٹانے کے احکامات جاری کریں کیونکہ صوابی جیل میں دو سو قیدیوں کے رکھنے کی گنجائش ہے لیکن منشیات سمیت معمولی نوعیت کے مقدمات میں قیدیوں کی وجہ سے آج کل ان قیدیوں کی تعداد 519تک پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے تمام قیدی پریشان ہیں عدالتیں بھی خاموش ہیں روزانہ تاریخ پیشی بدلتی رہتی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں لہٰذا حکام اس کا نوٹس لیں#

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...