بونیر ،جماعت اسلامی میں شمولیت کا سلسلہ بدستور جاری

بونیر ،جماعت اسلامی میں شمولیت کا سلسلہ بدستور جاری

  



بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اسلامی میں شمولیتوں کا سلسلہ بدستور جاری ۔ تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں ایک شمولیتی اجتماع یونین کونسل ملکپور حجرہ عزیز الرحمان ہو ا جس میں مختلف سیا سی جماعتوں کے سینکڑوں کارکنان نے خاندانوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ شمولیتی تقریب سے جماعت اسلامی کے زونل امیر محمد حلیم باچا ، ڈسٹرکٹ زکواۃ چیرمین عبدالغفار ، جے آئی ڈسٹرکٹ یوتھ صدر عاشق علی،اپوزیشن لیڈر صاحبزادہ اشفاق احمد، جے آئی تحصیل گدیزی کے امیر امین الرشید ، پرویز، نور شاد باچا اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔زونل امیر محمد حلیم باچا نے اپنے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی واحد سیاسی اور مذہبی جماعت ہے جسکی لیڈر وں پر کرپشن کا ایک بھی الزام نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنی ساری قوت پاکستان کو ایسی فلاحی و اسلامی ریاست بنانے میں لگا رہی ہے ۔ جو خلافت راشدہ کا نمونہ ہو ۔ جو ہر شہری کو اس کی بنیادی ضروریات ( روٹی ، کپڑا ، مکان، علاج ، تعلیم ، انصاف) کی ضمانت دے اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کرے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر