صوفی بزرگ حضرت پیر بابا کے عر س مبارک کی 3 روزہ تقریبات اختتام پذیر
بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ ثقافت خیبر پحتون خواہ اور آر ڈی او بونیر کے زیر اہتمام زہ یم پحتون خواہ پروگرام کے تحت صوفی بزرگ حضرت پیربابا کے عرس مبارک کے تین روزہ صوفی فیسٹو ل کے اخری روز ایک پر نور پروگرام زیر صدارت مولانا محمد ولی اللہ منعقد ہو ا،جس میں گدہ نشین پیربابا و ہ خطیب جامع مسجد پیربابا ،سید نعمان الرشید ،مولانا شاہدواللہ ،سید معین الرشید ،قاری یاسین کے علاوہ یو نین کونسل پیربابا کے ناظم حاجی صدیق اللہ کے علاوہ علاقہ کے معززین اور آ ر ڈی او بونیر کے پروگرام منیجر دواخان جانان نے شرکت کی ۔پروگرام کا باقاعدہ آعاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ،جسکی سعادت قاری صدام خسین حاصل کی ۔نعت شریف قاری محمد عثمان نے پیش کی ۔تقریب سے خطاب کرتے قاری یاسین نے کہا کہ اولیاء کرام کی عرس منانا شریعت سے ثابت ہیں ،انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں مسلمانوں کی زوال کا اصل سبب دین سے دوری ہے ۔اگر مسلمان اللہ تعالی کے دئے ہوئے احکامات اور محمد صلی اللہ کے دئے ہوئے طریقوں پر عمل کرے تو ہمارے بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے ۔تقریب میں سادات کمیٹی کے رہنماؤں سید ہارون باچا اور دیگر نے شرکت کی ۔تقریب میں ملک کی خوشحالی اور امن کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی ،تقریب میں محفل قوالی اور شرکاء پر کھانا بھی تقسیم کیا گیا ۔علاقہ کے سیاسی اور سماجی حلقوں محکمہ ثقافت اور آ ر ڈی او بونیر کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ اسطرح کے پروگرامات سے عوام میں اولیاء کرام کی محبت اور دین سے اشنائی حاصل ہوتی ہے ۔