پی ٹی آئی کی حکومت میں اقرباء پر وری اور کرپشن زوروں پر ہے :اکرم خان درانی

پی ٹی آئی کی حکومت میں اقرباء پر وری اور کرپشن زوروں پر ہے :اکرم خان درانی

  



بنوں ( نمائندہ پاکستان)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ عوام کی سمجھ میں یہ بات بیٹھ گئی ہے کہ بنوں میں آج تک جتنے بھی ترقیاتی اور آسانی کے کام ہوئے ہیں وہ سب جے یو آئی کی مرہون منت ہے جبکہ پی ٹی آئی کی طرف سے ابھی تک کوئی عوامی بہبود کا بڑا پراجیکٹ سامنے نہیں آیا اور انکی تمام وعدے اور دعوٰ ی جھوٹ ثابت ہو رہی ہے یہی وجہ ہے کہ حالیہ ضلعی انتخابات میں ممبران نے جے یو آئی کے امیدواروں پر بھر پور اعتماد کیا ۔وہ گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر بنوں سٹی کے جنرل کونسلر انعام خان محسود ،جمشید خان سوکڑی ،اسلام علی زرگر ،نور زعلی خان ،گلاپ اعوان اور طفیل ساگر پر مشتمل ایک وفد سے ملاقات کررہے تھے وفاقی وزیر محمد اکرم خان درانی نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جے یو آئی کے علماء کرام اور ممبران اسمبلی نے ہر دور میں پاکستانی سیاست میں کلیدی اور مثبت کردار ادا کیا یہی وجہ ہے کہ پاکستانی سیاست اور پارلیمنٹ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے بغیر نا مکمل ہے انکی جاندار پالیسوں اور مثالی سیاسی کردار کے مخالفین بھی اعتراف کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی کارکردگی صفر ہے کیونکہ تحریک انصاف حکومت کی کتاب کرپشن ،اقراباء پروری ،ظلم اور نا انصافی سے عبارت ہے نیز عدل و انصاف کے نام پر عوام سے ووٹ لیکر موجودہ صوبائی حکمران چنگیز اور ہلاکو خان کا کردار ادا کر رہے ہیں صوبے میں بد امنی عروج پر ہے پوری انسانیت خصوصاً امت مسلمہ مصائب و مشکلات میں مبتلا نظر آرہی ہے جب تک اللہ تعالیٰ کی رضا مندی کا طریقہ قوم اختیار نہیں کریگی اس وقت تک پریشانی ختم نہیں ہوگی کیونکہ آجکل ملک کے حالات قابل رحم ہے مغربی تہذیب کے طوفان نے مشرقی عوام کو کنگال کر کے رکھ دیا ہے لہذا جے یو آئی کے کارکن اسلامی نظام کے نفاذ اور تحفظ اسلامی تہذیب کے حقیقی علمبردار بن کر مخالفین کے نا پاک منصوبے خا ک میں ملائیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...