سخاکوٹ،مختلف جماعتوں کے کارکنون نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا

سخاکوٹ،مختلف جماعتوں کے کارکنون نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا

  



سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) شریف آبادد رگئی میں مختلف جماعتوں کے کارکنون نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ اس سلسلے میں ایک اجتماع شریف آباد میں منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ضلعی آمیر مولانا جمال الدین تھے ۔ اس موقع پر تحصیل کونسلر قاضی رشید احمد ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات خیر الرحمان بھی موجود تھے ۔ جن آفراد نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی ان میں حسین خان ، عبد الغفار ، طلال خان ، گل صادق ،عبد الخالق ، مطہر گل سمیت مختلف جماعتوں کے سرکردہ کارکن شامل ہیں ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی مولانا جمال الدین نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کو کرپشن اور لوٹ مار سے پاک ، اسلامی، خوشحال، آزاد ، مستحکم اور جمہوری پاکستان دیگی جس کے لئے پورے ملک میں کرپشن فری پاکستان مہم جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنوں ، قائدین اور منتخب ممبران کا دامن ہر قسم کے کرپشن سے پاک ہے جبکہ دیگر جماعتوں کے ممبران نے قومی خزانے کو شیر مادر سمجھ کر ہڑپ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر جماعتوں کے کارکنوں اور عوام کا جوق در جوق شمولیت ہمارے قائدین پر ان کے مکمل اعتماد کا مظہر ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...