سپیکر اسد قیصر سے پی ٹی آئی لوئر دیر کے وفد کی ملاقات

سپیکر اسد قیصر سے پی ٹی آئی لوئر دیر کے وفد کی ملاقات

  



بلامبٹ(نمائندہ پاکستان)پی ٹی ائی لوئر دیر کے وفد کا سپکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات ، لوئر دئر میں کارکنوں کو درپیش مسائل اور مشکلات سے اگاہ کیا، اس سلسلے میں سپیکر ہاوس پشاور میں سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر سے ضلع لوئر دیر کے پی ٹی ائی ورکروں کے ایک وفد جس کی قیادت ضلعی رہنما و ضلعی صدارتی امیدوار سید عالم شاہ عرف تھانے خان نے ملاقات کی ، اس موقع پر وفد نے سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر کو ضلع لوئر دیر میں پی ٹی ائی ورکروں کو درپیش مسائل اور مشکلات سے اگاہ کیا، وفد نے سپیکر صوبائی اسمبلی کو پی ٹی ائی ورکروں کے مسائل حل کرنے اور احساس محرومی کے خاتمے کیلئے دیر لوئر اور دیر اپر کے دورئے کے باقاعدہ دعوت دیدی جسے سپیکر صوبائی اسمبلی نے قبول کرتے ہوئے عنقریب ضلع لوئر دیر اور دیر اپر کے دورئے پر اینگے ، سپیکر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ پی ٹی ائی کارکنوں کے مسائل حل کئے جائینگے۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...