قائد عوام نے اسلام کی صحیح معنوں میں خدمت کی ،محمد علی شاہ

قائد عوام نے اسلام کی صحیح معنوں میں خدمت کی ،محمد علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) ممبر صوبائی اسمبلی سید محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ اسلامی نظام کے ٹھیکیداروں نے ہمیشہ عوام سے ووٹ لیکر دھوکہ دیا۔ان کے قول فعل میں تضاد ہے جبکہ اسلام کی عملی خدمت ذوالفقار علی بھٹو نے کی۔ اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد قادیانیت کا مسئلہ اور پاکستان کو پہلا اسلامی ایٹمی قوت بنانے کا سہرا انہی کے سر ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ہریان کوٹ میں جمعیت علماء اسلام کے بیس سے زائد کا رکنوں کی پی پی پی میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر سابق ناظم حاجی صبر صادق، سابق نائب ناظم احسان اللہ اور فضل واحد نے بھی خطاب کیا ۔جن آفراد نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کی ان میں فضل واحد ،باچا خان، غلام محمد، برکت نور، واحد زیب ،عمر واحد ،مومن خان ،میاں غنی محمد، زاہد ،غنی رحمان، امیر زیب ،انور زیب ،شیرین نواب، شیر احمد، سید محمد، شیر محمد، نور ملک، سجاد خان، ساز ملوک، ابرار حسین ،نواز خان، مزمل خان، یاسین خان اور دیگر شامل تھے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سید محمد علی شاہ نے کہا کہ پی پی پی عملی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور عوام گواہ ہیں کہ ملک بھر سمیت ملاکنڈ میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ پی پی پی کے دور میں ہوئے باقی سیاسی جماعتوں نے الیکشن کے بعد عوام کی کوئی خدمت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بجلی تعلیم صحت ابنوشی روڈز اوردیگر شعبوں میں مثالی ترقی دیکر علاقے کا نقشہ تبدیل کیا اور عوام کے ہر دکھ سکھ میں بھرپور ساتھ دیا۔ ہمارے دروازے ہر وقت عوام کے خدمت کے لئے کھلے ہیں اور ہم نے اپنے زندگی کو خدمت کے لئے وقف کر رکھی ہے۔