پانامہ لیکس سکینڈل ،وزیر اعظم کو منصب پر رہنے کا اخلاقی جواز نہیں

پانامہ لیکس سکینڈل ،وزیر اعظم کو منصب پر رہنے کا اخلاقی جواز نہیں

  



پشاور( پ ر) آل پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت حسن شہزاد صدر آل پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ خیبرپختونخوا منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں اراکین نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حسن شہزاد نے کہا کہ نواز شریف پانامہ سکینڈل کی وجہ سے منصب پر فائز رہنے کے اخلاقی حقدار نہیں ہیں وہ قوم کو جوابدہ ہیں کیونکہ ایک ملک کا وزیر اعظم خفیہ طور پر کمپنیاں بناکر دولت کے انبار لگا چکا ہے جبکہ عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے نواز شریف کیا جانے کہ غربت کیا ہوتی ہے انہیں تو چھینک بھی آئے تو لندن چیک اپ کیلئے روانہ ہوجاتے ہیں شرم کا مقام ہے کہ تیسری بار وزیر اعظم منتخب ہونے کے باوجود کوئی بھی ایسا ہسپتال نہ بناسکے جہاں سے اپنا علاج کرواسکیں ،نواز شریف اور ان کی حکومت کو عوامی عدالت میں جواب دینا ہوگا کہ اتنی دولت کہاں سے آئی انہوں نے مزید کہا کہ جس نے ملک کا دفاع کیا اور ملک کا نام روشن کیا یعنی پرویز مشرف ان کے خلاف آرٹیکل 6 لاگو کیا گیا لیکن ملک کو ڈبونے والے لوٹنے والوں کیخلاف آرٹیکل 6 کیوں نہیں لگایا جاتا انہوں نے عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ پانامہ لیکس میں شامل ہونے والے تمام افراد کے خلاف آرٹیکل 6 لاگو کیا جائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر