ضلعی حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہے ،ناظم فہد ریاض

ضلعی حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہے ،ناظم فہد ریاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیو ر و رپورٹ ) صحافت کے معزز پیشے سے وابستہ افراد عوامی مسائل کے حل کیلئے قلم کا استعمال ایمانداری اور جانفشانی سے کریں۔ چارسدہ میں صحافیوں کے فلاح و بہبود کیلئے ضلعی حکومت سنجیدہ ہے ۔ ان خیالات ضلع ناظم فہد ریاض خان نے چارسدہ پریس کلب کے کابینہ اور گورننگ باڈی کے ممبران کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر چارسدہ پریس کلب کے صدر داود درانی ، جنرل سیکرٹری کفایت اللہ یوسفزئی،جائنٹ سیکرٹری اشفاق عمرزئی ،فنانس سیکرٹری علی اکبر مہمند ،آفس سیکرٹری سراج علی اورگورننگ باڈ ی کے ممبران سعید خان ،خافظ وزیر محمد اور دیگر بھی موجو دتھے ۔چارسدہ پریس کلب کے صدر داؤد درانی نے ضلع ناظم کو چارسدہ میں صحافیوں کو در پیش مسائل سے آگاہ کر تے ہوئے کہا کہ صوبہ کے دیگر اضلاع کے برعکس چارسدہ کے صحافی ہر قسم کے پیکجز اور سرکاری مراغات سے محروم ہیں۔ چارسدہ پریس کلب کے انتخابات آئینی اور جمہوری طریقے سے مکمل ہو تے رہے ہیں اور پریس کلب کے تمام صحافی ایک پلیٹ فارم پر چارسدہ کے 18لاکھ سے زائد عوام کی خدمت دلجوئی اور ایمانداری سے کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ضلع ناظم فہد ریاض خان نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ وہ چارسدہ پریس کلب اور وابستہ صحافیوں کے فلاح و بہود اور چارسدہ میں صحافت کی ترویج و ترقی کیلئے مخلصانہ سنجیدہ کو ششیں کر ینگے اور چارسدہ میں صحافیوں کی محرومیوں کا آزالہ کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ چارسدہ پریس کلب کے توسیع اور صحافیوں کے فلاح و بہبود کیلئے وہ صوبائی وزیر اعلی سے گرانٹ کیلئے رابطہ کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کا ویژن تبدیلی ہے ۔ ہم نے چارسدہ کے صحافی حضرات کے زندگی میں مثبت تبدیلی کیلئے اقدمات اٹھانے کا عہد کیا ہے اور ہم اپنے عہد کو پایہ تکمیل تک پہنچائینگے ۔