محکمہ تعلیم چارسدہ کے 25 اساتذہ کی تعیناتی کے احکامات

محکمہ تعلیم چارسدہ کے 25 اساتذہ کی تعیناتی کے احکامات

  



چارسدہ(بیو ر و رپورٹ ) محکمہ تعلیم چارسدہ نے مختلف کیدڑز کے 25 اساتذہ کے تعیناتی کے احکامات جاری کرکے کامیاب امیدواروں کو فوری طور پر چارج لینے کے احکامات جاری کر دئیے ۔اس بات کا اعلان گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اتمانزئی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجویشن آفیسر زنانہ صوفیہ بیگم نے کی ۔انہوں نے کہا کہ ٹسٹ اور انٹرویوں میں کامیاب ہونے والے 25سکول استانیوں کو میرٹ کے بنیاد پر مختلف سکولوں میں تعینات کئے گئیں ہیں جن میں سی ٹی 18،ٹی ٹی 1اے ٹی 2اور قار یات کے 4 نشستیں ہیں ۔ انہوں نے مذکورہ اساتذہ کرام فوری طور متعلقہ سکولوں میں حاضر ہو کر چارج سنبھالے۔ کامیاب ہونے والے استانیوں میں فائزہ،ثانیہ ،لبنیٰ،بشریٰ،نایاب ،دیبہ گل،نازیہ بیگم،لبنیٰجان،شبینہ،گل رخ،انیلہ جان،جلوہ افریق،شگفتہ،شہناز انور،سیماء گل،حناء سرور ،کلثوم اور کوثر پروین ، سائرہ احسان ،فہیمہ نور،پروانہ بی بی ،شاہین بیگم،نازیہ ، سونیہ اور مدیحہ علی کے نام شامل ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...