چارسدہ ،پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری
چارسدہ (بیو ر و رپورٹ ) سرڈھیری پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن جاری ۔ سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشان گرفتار ۔ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے فارن ایکٹ کے تحت گرفتارکرکے جیل بھیج دئیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس آفیس سہیل خالد کی ہدایت پر ڈی ایس پی نذیر خان کی نگرانی میں سرڈھیری پولیس کے ایس ایچ او عرفان نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ سرڈھیری میں مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران کاروائیاں کر تے ہوئے 10مطلوب مجرمان اشتہاری ،10مشتبہ افراد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4پستول اور کارتو س برآمد کر لئے ۔ دوران اپریشن غیر قانونی طور پر مقیم 3افغانی باشند ے بھی گرفتار کر لئے گئے جن کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر دئے گئے ۔ نیز منشیات فروشان کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے ایس ایچ او سرڈھیری نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر تے ہوئے ان کے قبضے سے 2کلو گرام چرس برآمد کر لئے ۔ تمام گرفتار شدگان کے خلا ف مختلف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ سرڈھیر ی عرفان خان نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ امن امان کی قیام اور جرائم کے بیخ کنی تک سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن جاری رہیگا۔