،لوڈشیڈنگ میں اضافہ،شارٹ فال 6ہزار میگا واٹ کی سطح پر آ گیا

،لوڈشیڈنگ میں اضافہ،شارٹ فال 6ہزار میگا واٹ کی سطح پر آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامر س رپورٹر)حکومت کے رواں موسم گرما میں کم لوڈ شیڈنگ کے دعوے گرمی کی شدت میں معمولی اضافہ پر ہی دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ شارٹ فال کا تمام بوجھ گھریلو و کمرشل صارفین پر ڈالے جانے کے باعث گھروں میں بار بار لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے کاٹیج انڈسٹریز متاثر ہونے لگی ہے جس سے لاکھوں گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے ڈیمانڈ کے ساتھ پیداوار میں اضافہ کیلئے کوئی اقدامات نہ کئے جانے کی وجہ سے شارٹ فال بڑھ رہا ہے۔ پی ایس او کی جانب سے بار بار انتباہ کے باوجود بھی ان کو ادائیگی نہیں کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے تھرمل اور آئی پی پیز کو مطلوبہ مقدار میں تیل کی سپلائی نہیں مل رہی ہے ۔ ملک کے تھرمل اور ائی پی پیز پاور جنریشن یونٹوں سے گنجائش کے مقابلہ میں آدھی سے بھی کم پیداوار حاصل ہو رہی ہے ۔دوسری جانب ارسا کی جانب سے ڈیموں سے پانی کا اخراج کم کیا جا رہا ہے جس سے ہائیڈل کی پیداوار کم ہو کر صرف ڈھائی ہزار میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے ۔ملک میں گزشتہ روز بجلی کی ڈیمانڈ بڑھ کر سولہ ہزار میگا واٹ کی سطح پر پہنچ گئی جس کی وجہ سے گزشتہ روز شارٹ فال چھ ہزار میگا واٹ کی سطح پر آ گیا ۔ گزشتہ روز شہروں میں دس اور دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی تمام سب ڈویژنوں میں تین فیڈرز مرمت کے نام پر اٹھ سے د س گھنٹے کے لئے بند رکھے گئے ۔ کئی شہروں میں لوگوں نے بار بار ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا جس میں حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔