ڈیرہ ، پچیس سالہ نوجوان نے گلے پرچھری رکھ کرخودکوزخمی کرلیا

ڈیرہ ، پچیس سالہ نوجوان نے گلے پرچھری رکھ کرخودکوزخمی کرلیا

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)محلہ شب شاہ کے پچیس سالہ نوجوان نے گلے پرچھری رکھ کرخودکوزخمی کرلیا‘سٹی پولیس نے اقدام خودکشی کامقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدودمیں واقع محلہ شب شاہ میں پچیس سالہ نوجوان سیف اللہ گنڈہ پورولدمحمداکبرنے گلے پرچھری رکھ کرخودکشی کی کوشش کی۔جس سے وہ زخمی ہوگیا۔زخمی کوسول ہسپتال داخل کرادیاگیاہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق زخمی سیف اللہ گنڈہ پورنے دوران تفتیش بتایاکہ اسکوخیال آیاکہ آج بھی مرناہے اورکل بھی مرناہے۔تومیں نے مین بازارسے چھری خریدی اوریہ اقدام اٹھایا۔سٹی پولیس نے زخمی سیف اللہ گنڈہ پورکیخلاف325PPCکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...