صوبے کے مختلف اضلاع میں سکولوں میں داخلہ مہم تیز رفتاری سے جاری

صوبے کے مختلف اضلاع میں سکولوں میں داخلہ مہم تیز رفتاری سے جاری

  



پبی ،مہمند ایجنسی ،شیدو ،بلامبٹ (نمائندگان پاکستان )جہانگیرہ میں داخلہ آگاہی مہم کے سلسلے میں واک۔اساتذہ اور عوامی نمائندوں کی شرکت ۔تفصیلات کے مطابق جہانگیرہ دوبندی میں اقراء ایجوکیشن ایند سوشل اویئرنس آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) نودیہہ جہانگیرہ کے زیر اہتمام داخلہ آگاہی مہم کے سلسلے میں واک کی گئی ۔واک میں تحصیل ممبر ملک سجا د خان ،چیئرمین ویلج کونسل جہانگیرہ 1 ڈاکٹر خان ، جنرل کونسلر اسرائیل خان اور جاوید خان، IESAO نودیہہ جہانگیرہ کے صدر سید ولی خٹک ،جی پی ایس جہانگیرہ روڈ کے ہیڈ ٹیچر محمد زبیر ،سینئر پی ایس ٹی اسلام الدین ،طاہر محمود ، رضوان اکبر ،فردوس خان اور مقامی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔واک کا مقصد لوگون میں تعلیم بارے آگاہی پیدا کرنا تھا تاکہ وہ لوگ زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکول داخل کروائیں اور ملک و قوم کو مستقبل کے لیے ایک اچھے افراد مل سکیں اور ملک میں شرح خواندگی میں اضافہ ہو ۔واک کے دوران شرکاء نے بینر اُٹھا رکھے تھے جس پر واک کی مناسبت سے جملے درج تھے ۔ داخلہ مہم 2016 کے سلسلے میں گور نمنٹ پر ائمری سکول ڈاگ بہسود میں تقریب اور آگا ہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصو صی ڈسڑکٹ ایجو کیشن کمیٹی نو شہرہ کے چیئر مین اور ممبرڈسڑکٹ گور نمنٹ اسرار نبی تھے تقریب میں اے ایس ڈی ای او محمد زاہد گورنمنٹ پر ائمری سکول نمبر1 ڈاگ بہسودکے ہیڈ ما سٹرلیاقت خان نمبر 3 کے ہیڈ ما سٹر سردار شاہ گڑھی جبار کے نصیر الحق محمد انعام سمیت اساتذہ عما ئدین علاقہ اور طلبا ء نے شر کت سکولوں کے طلبا ء نے اسرار نبی اور محمد زاہد اے ایس ڈی ای او کی قیادت میں آگا ہی واک کیا سکولوں کے طلبا ء داخلہ کے حوالے سے پلے کارڈ بینرز اٹھا ئے ہو ئے تھے واک کے شر کاء نے گاؤں کے محتلف گلیوں کے چکر لگا نے کے بعد سکول میں تقریب سے اسرار نبی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا پا کستان تحریک انصاف کی حکو مت نے تعلیم عام کر نے کے لئے بھر پور اقدا مات کئے ہیں صو بے میں طبقا تی نظام تعلیم ختم کر کے سر کاری سکولوں میں انگلش میڈیم کورس جاری کیا تا کہ غریبوں کے بچے بھی انگلش میں تعلیم حا صل کریں انہوں نے کہا سکولوں کی ضروریا ت پورا کر نے لئے بھر پور اقدا مات کر رہی ہے تا کہ سکولوں کی ضروریات پورا ہو اور بچے اچھی طر ح سے تعلیم حا صل کرسکیں انہوں نے والدین پر زور دیا کہ اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل کریں تعلیم ان کا بنیادی حق ہے تقریب سے اے ایس ڈی ای او محمد زاہد نے خطاب کرتے ہو ئے کہا دور حا ضر میں تر قی یا فتہ اقوام کے صفوں میں شا مل ہو نے کے لئے تعلیم بنیا دی ہتھیار ہے اور اگر ہم نے اپنے آنے والے نسلوں کو تعلیم سے محروم رکھے گے تو نہ صرف دوسری دنیا سے پیچھے رہ جا ئیں گے بلکہ خود بھی چین کی زند گی نہیں جی سکتے انہوں نے کہا صو با ئی حکو مت کی جانب سے بچوں کی فری کتا بیں بھی دی جا تی ہے اس لئے والدین تما م، سکول نہ جا نے والوں بچوں کو داخل کریں واک کے شرکاء سے اے ڈی ای او سر کل محمد زاہد نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ یہ ہم سب کی قو می ذمداری ہے کہ اپنے اپنے علاقے میں گھر گھر جا کر ان بچوں کو سکولوں میں داخل کر یں جو سکول نہیں جا تے پی ٹی سی کو داخلہ مہم میں بھر پور شا مل کر یں اور ان والدین سے سے رابطے کریں کہ وہ اپنے بچوں کو سکولوں میں دا خل کریں انہوں نے کہا کہ واک کا مقصد والدین میں تعلیم کے با رے میں شعور بیدار کر نا ہے اور گھر گھر جا کر ان والدین اور بچوں کے سکول نہ آنے کی و جہ معلوم کر نی ہے مہمند ایجنسی کے مختلف سکولوں میں داخلہ مہم تیزی سے جاری۔ گرلز و بوائز سکولوں میں تقریبات، آگاہی واک، درجنوں نئے بچوں اور بچیوں کو داخل کرایا گیا۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ حسیب الرحمن خلیل ، محکمہ تعلیم حکام اور قبائلی عمائدین کی شرکت۔ تقریری مقابلے اور خاکے پیش کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں گورنر خیبر پختونخواہ کی فاٹا کیلئے تعلیمی ایمرجنسی اور بچوں کی سو فیصد داخلہ مہم زور و شور سے جاری ہے۔ مختلف میل اور فیمیل سکولوں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول غلنئی، گورنمنٹ ہائی سکول یوسف خیل اور تنظیم اساتذہ مہمند ایجنسی کے زیر اہتمام گورنمنٹ مڈل سکول کوزہ کدی میں اس حوالے سے مختلف دلچسپ تقریبات اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ جسمیں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر مہمند حسیب الرحمن خلیل، ایجنسی ایجوکیشن آفیسر سعید گل، اے اے ای او فضل دیان، سکولز پرنسپلز دست علی خان، حاجی عالم خان، مرجان علی، فلاحی رہنماؤں میر افضل مہمند، ملک سلیم سردار خان، مولانا سمیع اللہ، قاری احسان اللہ، این سی ایچ ڈی کے ریحان خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور عزم کا اظہار کیا کہ مہمند ایجنسی کے سکول سے باہر ہر بچے کو داخل کرا کر زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائیگا۔ تعلیمی ایمرجنسی کی پالیسی فاٹا کے عوام کیلئے ایک خوشخبری ہے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ ہر قبائلی بچے اور بچی کو مفت تعلیم، یونیفارم اور کتب حکومت کی جانب سے بروقت فراہم کی جارہی ہے اس لئے والدین مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور اپنے ہر بچے اور بچی کو سکول میں داخل کرائیں۔ تقاریب میں سکولوں کے بچوں کے درمیان تقریری، ملی نغموں اور خاکوں کے مقابلے بھی ہوئے اور پولیٹیکل انتظامیہ اور محکمہ تعلیم حکام کے ہمراہ تعلیم سے آگاہی واک میں حصہ لیا۔ اے پی اے حسیب الرحمن خلیل اور ایجنسی ایجوکیشن آفیسر سعید گل نے منعقدہ تقاریب میں درجنوں بچوں اور بچیوں کو داخل کرا کر سکول رجسٹرز میں ان کی انٹری کی۔ محکمہ تعلیم ضلع لوئیر دیر کے زیر اہتمام ضلع میں داخلہ مہم کا آغاز کر دیا داخلہ مہم کر دوران سکولوں سے باہر بچے سرکاری سکولز میں داخل کر دیاجائے گا ضلع میں زیادہ سے زیادہ بچے داخل کرانے کا ہد ف مقرر کیاگیا اس سلسلے میں گورنمنٹ سینیٹل ماڈل ہائی سکول تیمرگرہ میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ،ڈی سی عرفان اللہ وزیر ،ڈی ای او پر وفیسر محمد عزیر علی،ڈپٹی افیسر محمد ریاض، تحصیل ناظم بلامبٹ عمران الدین ایڈوکیٹ سکولز آفیسر ایسوسی ایشن کے صدر پر نسپل محمد ہمایون ،ضلع ناظم حاجی محمد رسول خان ،ضلع نائب ناظم عبدالر شید،ایس ڈی اوز،اے ڈی اوز،پرنسپلز،ہیڈماسٹرز اساتذہ ،ناظمین اور کونسلرز کے علاوہ علاقہ کے مشران نے شرکت کی،اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے گورنمنٹ پر ائمری سکول تیمرگرہ میں بچے کو داخل کرتے ہوئے ضلع میں داخلہ مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ای او پر وفیسر محمد عزیر علی نے کہاکہ تعلیم ترقی کی کنجی ہے تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی اگر ہمارے بچوں نے سائنس اور ریسرچ ایجوکیشن پر توجہ مرکوز نہ کی تو ترقی ممکن نہیں انھوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دی ہے اور پہلے مر تبہ سرکاری سکولوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اساتذہ کہ کمی کوپورا کرنے سمیت سائنس اور کمپوٹرز لیب،سازو سامان پلے گراونڈز کی تعمیر کیلئے خطیر فنڈز کی منظوری دی ہے جس سے سکولوں کی حالت بہتر ہونگے انھوں نے کہا کہ داخلہ مہم میں سکولوں سے باہر بچے داخلہ کرانے کیلئے استاد گھر آیا مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ بچے داخل کیے جائیں گے انھوں نے منتخب نمائندوں علماء،سول سوسائٹی اور میڈیا سے اپیل کی کہ داخلہ مہم میں ساتھ دے مہم کو کامیاب بنائیں،

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...